آندھراپردیش اسمبلی کا آج سے بجٹ اجلاس

   

Ferty9 Clinic

اسپیکر اسمبلی و چیرمین کونسل کی صدارت میں اڈوائزری کمیٹیوں کا اجلاس
حیدرآباد /10 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش ریاستی قانون ساز اسمبلی کا 11 جولائی سے شروع ہونے والا بجٹ سیشن 30 جولائی تک جاری رہے گا اور ماسوار ہفتہ و اتوار جملہ 14 کام کے دنوں میں اسمبلی اجلاس کو جاری رہے گا ۔ اسپیکر ٹی سیتارام کی صدارت میں اسمبلی کی بزنس اڈوائزری کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں چیف منسٹر جگن موہن ریڈی وزیر فینانس وامور مقننہ مسٹر بی راجندر ناتھ ریڈی سکریٹری اسمبلی مسٹر بالاکرشنا چاریلو ، گورنمنٹ چیف وھپ ، جی سریکانت ریڈی وزراء کنابابو ، انیل کمار یادو اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مسٹر کے اچن نائیڈو کے علاوہ دیگر شریک تھے ۔ اسمبلی کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس اجلاس میں مجوزہ اسمبلی بجٹ سیشن میں موضوع بحث بنائے جانے والے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علاوہ ازیں آندھراپردیش ریاستی قانون ساز کونسل کی بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس صدرنشین کونسل جناب محمد احمد شریف کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھراپردیش کے مالی موقف پر مبنی ریاستی حکومت ’’ وائیٹ پیپر‘‘ جاری کرنے کا اجلاس میں اظہار کیا گیا ۔ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں چیف منسٹر کی زیر قیادت حکومت پہلی مرتبہ 12 جولائی بروز جمعہ اسمبلی میں اپنا بجٹ پیش کرے گی ۔ اس طرح 12 جولائی کو 11 بجے دن سال 2019-2020 کیلئے سالانہ ریاستی بجٹ وزیر فینانس و امور مقننہ مسٹر بی راجندر ناتھ ریڈی اسمبلی میں پیش کریں گے ۔ جبکہ کونسل میں قائد ایوان و وزیر مال مسٹر پی سبھاش چندرا بوس ریاستی بجٹ پیش کریں گے ۔ علاوہ ازیں بعد ازاں ریاستی قانون ساز اسمبلی میں مسٹر کے کنا بابو ، وزیر زراعت محکمہ زراعت کا علحدہ بجٹ پیش کریں گے اور ریاستی قانون ساز کونسل میں وزیر اسمبلی ہسبنڈری و فشریز مسٹر ایم وینکٹ رمنا محکمہ زراعت کا علحدہ بجٹ پیش کریں گے ۔