امراوتی 5 ستمبر ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش اسمبلی کا اجلاس امکان ہے کہ 21 یا 22 ستمبر سے شروع ہوگا ۔ یہ سشن ایک ہفتے کا ہوگا ۔ اطلاعات کے مطابق اسمبلی اجلاس ماہ ستمبر میں اور پھر ڈسمبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس کو کافی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس میں قانون ساز کونسل کے صدر نشین اور نائب صدر نشین کا انتخاب ہوگا ۔ واضح رہے کہ مجالس مقامہ کوٹہ سے ایم ایل سی کی 11 نشستیں خالی ہیں۔ ان کو انتخابات کے ذریعہ پر کرنا ہے ۔ انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس کی کامیابی ممکن ہے اور اس کامیابی کے ساتھ ہی کونسل میں بھی وائی ایس آر کانگریس کو اکثریت حاصل ہو جائے گی ۔ اس دوران ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کابینہ کا اجلاس 16 ستمبر کو 11 بجے دن منعقد کیا جائیگا ۔