حیدرآباد6جولائی ۔آندھراپردیش بی جے پی لیڈر ہری بابو کمبھاپاٹی کو میزورم کا نیاگورنر مقررکیاگیا ہے ۔راج بھون کے ذرائع نے یہ بات کہی۔ہری بابو 2014-19 کے دوران وشاکھاپٹنم کے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔ہری بابو نے 1991-93 کے دوران بی جے پی ریاستی عاملہ کے رکن کے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔ انہیں 1993-2003کے دوران پارٹی جنرل سکریٹری بنایاگیا تھا۔ 1999 میں وہ وشاکھاپٹنم سے اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہیں بی جے پی مقننہ لیڈر بنایاگیا تھا۔ مارچ 2014میں وہ پارٹی کے ریاستی صدر بنائے گئے تھے ۔