امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کا شدت کے ساتھ پھیلاو جاری ہے اور آج مسلسل چوتھے دن بھی 10 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں ریاست میں جملہ 10,548 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن سے اب تک جملہ متاثرین کی تعداد 4.14.164 تک جا پہونچی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں بتایا گیا کہ 8,976 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 82 اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد 3,796 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب بھی 97,681 ایکٹیو کورونا کیس ہیں جبکہ 3,12,687 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ریاست میں انفیکشن سے متاثرین کی شرح 11.49 فیصد ہوگئی ہے ۔