حیدرآباد 22 اپریل (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کل 23 اپریل کی صبح 10 بجے جاری کئے جائیں گے۔ ڈائرکٹر سرکاری امتحانات کے وی سرینواسلو ریڈی نے بتایا کہ سرکاری ویب سائٹ پر امیدوار اپنے نتائج کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ نتائج کے مشاہدہ کے لئے ویب سائٹ https://bse.ap.gov.in اور https://apopenschool.ap.gov.in دستیاب رہیں گی۔ اُنھوں نے کہاکہ منا مترا واٹس ایپ اور موبائیل ایپ پر بھی نتائج دستیاب رہیں گے۔ امیدوار 9552300009 واٹس ایپ نمبر پر مسیج روانہ کریں اور رول نمبر کی نشاندہی کی جائے تو نتیجہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں روانہ کیا جائے گا۔1