آندھراپردیش میں اقتدار حاصل کرنا ہمارا مقصد: بی جے پی

   

Ferty9 Clinic

وجئے واڑہ: آندھراپردیش بی جے پی نئے صدر ایس ویرا راجو نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کا اصل مقصد 2024 ء میں آندھراپردیش میں اقتدار حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ایک نظریہ اور ایک قول ہے۔ انہوں نے آج ریاستی بی جے پی کی صدارت سنبھال لی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ویرا راجو نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ ہی ترقی کے ثمرات غریب عوام تک پہنچانے میں جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے پولاورم پراجکٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ قوم کے لئے انتہائی اہم ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت اس پراجکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے کوشش کرے گی۔