آندھراپردیش میں اگادی سے نئے اضلاع کی کارکردگی کا آغاز

   

موجودہ 13 اضلاع کو 26 میں تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل
حیدرآباد۔10 ۔ فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اعلان کیا کہ ریاست کے نئے اضلاع میں اگادی سے باقاعدہ سرکاری کام کاج کا آغاز ہوگا اور نئے اضلاع عملاً وجود میں آئیں گے ۔ چیف منسٹر نے نئے اضلاع کی تشکیل پر پلاننگ ، ریونیو اور داخلہ کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ چیف منسٹر نے نئے اضلاع کے بہتر نظم و نسق کیلئے وزراء اور متعلقہ اضلاع کے عہدیداروں سے بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگادی سے کلکٹرس اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اپنی کارکردگی کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے عہدیداروں کے تقررات جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ نئے اضلاع کی تشکیل کیلئے اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی نظم و نسق کارکردگی کا آغاز کرے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ نئے اضلاع کی تشکیل ریاست میں بہتر نظم و نسق کو یقینی بنانے کیلئے ہے۔ نئے اضلاع کے ہیڈکوارٹرس کا انتخاب کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کی تعمیر کا جلد آغاز ہوگا۔ عوام سے نئے اضلاع کی تشکیل کے سلسلہ میں اعتراضات طلب کئے گئے ہیں۔ ریاست میں فی الوقت اضلاع کی تعداد 13 ہے اور حکومت اضلاع کی تعداد کو 26 کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کرچکی ہے۔ ہر پارلیمانی حلقہ میں ایک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر قائم کیا جائیگا ۔ ر