آندھراپردیش میں ایس ایس سی امتحانات ملتوی

   

حیدرآباد: آندھراپردیش حکومت نے ایس ایس سی امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کورونا کیسوں میں اضافہ و ہائی کورٹ مداخلت کے بعد ایس ایس سی امتحان ملتوی کردیئے گئے ۔ اے پی ہائی کورٹ نے امتحانات کے مسئلہ پر درخواستوں کی سماعت کی اور حکومت سے وضاحت طلب کی ۔ حکومت نے عدالت کو بتایا امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ حکومت نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں اسکولوں کی کشادگی کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ ٹیچرس کو فرنٹ لائین واریئرس کے طور پر قبول کرنے کی درخواست کے ساتھ ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی تھی ۔ ہائی کورٹ نے امتحانات کے التواء کے بارے میں حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔