آندھراپردیش میں ایس ایس سی نتائج، 81.14 فیصد طلبہ کامیاب

   

حیدرآباد : 23 اپریل (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں ایس ایس سی امتحانات کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ امتحانات میں 81.14 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد 84.09 رہا جبکہ لڑکے 78.31 فیصد کامیاب رہے۔ لڑکوں کے مقابلہ لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد 5.78 زیادہ رہا۔ ایس ایس سی امتحانات میں 11819 اسکولس کے 614459 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ 1680 اسکولوں کا نتیجہ صد فیصد رہا جبکہ 19 سرکاری اسکولوں کا نتیجہ صفر رہا۔ پاروتی پورم ضلع میں سب سے زیادہ 93.90 فیصد امیدوار کامیاب رہے جبکہ سب سے کم 47.64 فیصد نتیجہ ضلع الوری سیتارام راجو کا رہا۔ آندھراپردیش کے اقامتی اسکولس کا نتیجہ 95.02 فیصد رہا۔ ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 19 تا 28 مئی منعقد کئے جائیں گے اور امیدوار 24 تا 30 اپریل امتحانی فیس اپنے اسکول کے ذریعہ جمع کراسکتے ہیں۔ یکم مئی تا 18 مئی امتحانی فیس کے لیے 50 روپئے لیٹ فیس ادا کرنی ہوگی۔ 1