کڑپہ: آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پیر کو اعلان کیا کہ ریاست آندھراپردیش میں این آر سی نہیں کروایا جائے گا اور اس قانون کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا۔ جگن موہن ریڈی نے کڑپہ میں تین روزہ دورہ کے دوران یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم این آر سی کی مخالفت کریں گے، ہمارے نائب وزیر اعلی و وزیر اقلیتی بہبود مسٹر ایس بی عظمت باشا نے ہم سے اس معاملہ تفصیلی بات کی ہے۔
‘Several minority groups came to me and requested that I make a statement on NRC. I told them clearly that the State government will not support it’, he said.https://t.co/Fcu9J0K0eN
— The Hindu (@the_hindu) December 23, 2019
اس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم این آرسی کی حمایت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا میں وائی ایس آر کانگریس نے اس بل کی حمایت کی تھی۔ لیکن اب وائی ایس آر اس قانون کی مخالفت کررہا ہے۔