میری حکومت شہریت قانون کی مخالف، چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔23 ڈسمبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنی ریاست میں متنازعہ این آر سی پر عمل نہ کرنے کا اعلان کیاہے ۔ آندھراپردیش میں این آر سی کے خلاف جاری شدید احتجاج کے پس منظر میں جگن موہن ریڈی نے آج کڑپہ میں یہ اعلان کیا ۔ جگن موہن ریڈی نے آج کڑپہ میں یہ اعلان کیا ۔ جگن موہن ریڈی ملک کے ان چیف منسٹرس کی صف میں شامل ہوچکے ہیں جنہوں نے اپنی ریاستوں میں این آر سی پر عمل نہ کرنے کا پہلے ہی اعلان کردیاہے ۔ جگن نے آج کڑپہ میں مختلف ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جگن نے کہا کہ ان کی حکومت کسی بھی صورت میں این آر سی کی تائید نہیں کرے گی ۔ پارلیمنٹ میں وائی ایس آر کانگریس نے شہریت ترمیمی قانون کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔ تاہم اے پی کے مسلمانوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دیکھتے ہوئے جگن نے مخالف این آر سی موقف اختیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی کسی بھی فارمیٹ میں قبول نہیں کیا جائے گا ۔جگن نے کہا کہ ان کی حکومت اقلیتوں کے ساتھ ہے ۔ گذشتہ ہفتہ ڈپٹی چیف منسٹر امجد باشاہ نے اعلان کیا تھا کہ این آر سی کی تائید نہیں کرے گی ۔ جگن نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر نے بیان دینے سے قبل ان سے مشاورت کی تھی ۔ جگن نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر جو ایک میناریٹی قائد ہیں حال ہی میں کہا کہ ہم این آر سی کی مخالفت کریں گے ۔