آندھراپردیش میں ’’ریتو بھروسہ اسکیم ‘‘ کا 15 اکٹوبر سے آغاز

   

Ferty9 Clinic

آئندہ اُگادی تک ہر مستحق کو امکنہ اراضی فراہمی کے اقدامات ، چیف منسٹر جگن موہن کا انکشاف
حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے انکشاف کیا کہ جاریہ سال 15 اکٹوبر کے دن ریاست میں ریتو بھروسہ اسکیم کا آغاز کیا جائے گا ۔ اور اس ریتو بھروسہ اسکیم کی افتتاحی تقریب کیلئے بحیثیت مہمان خصوصی وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کو مدعو کیا گیا ہے ۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بتایا کہ 11 ماہ کیلئے ولیج سکریٹریٹ سے قول دار کسانوں کیلئے کارڈز جاری کئے جائیںگے اور قولدار کسانوں کو کارڈز جاری کئے جانے کے ساتھ ہی وہ تمام قولدار کسان ریتو بھروسہ اسکیم کیلئے اہل ہوں گے ۔ انہوں نے ریاست آندھراپردیش میں ایک عرصہ کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ ہی دریائے کرشنا میں پانی کا بہاو ماہ اگست کے وسط میں ہی زبردست اضافہ ہونے کی وجہ سے ایک طرف ناگارجنا ساگر پراجکٹ کی سطح آب مکمل ہونے کے باعث رائٹ بنک کنال کے ذریعہ آبپاشی کیلئے پانی کا اخراج عمل میں لایا جاچکا ہے ۔ اس پانی کے اخراج سے اضلاع پر کاشم ، نیلور کے علاوہ علاقہ رائلسیما میں پائے جانے والے تمام ذخائر آب ( تالابوں کو پر کرلینے ) میں پانی بھرلینے کی عہدیداران متعلقہ کو چیف منسٹر نے ہدایات دیں ۔ مسٹر ای ایس جگن موہن ریڈی نے عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی کہ ریاست میں آئندہ اگادی تک کوئی بھی اہل فرد اراضی امکنہ نہ رہنے جیسا ہرگز نہیں پایا جانا چاہئے ۔ تمام اہل افراد کو امکنہ اراضی فراہم کرنے کے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں انہوںنے کہاکہ وہ ماہ ستمبر سے ہی ریاست کے تمام اضلاع کے دورہ کریں گے ۔ اسی دوران باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی محکمہ جات انڈسٹریز ، کمرشیل ٹیکس کا اعلی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کرکے محکمہ جات کی کارکردگی پر تفصیلی غور و خوص کیا ۔ سکریٹریٹ آندھراپردیش میں منعقدہ اس جائزۃ اجلاس میں وزیر انڈسٹریز و انفارمیشن ایس لاچی ، مسٹر ایم گوتم ریڈی صدرنشین آندھراپردیش انڈسٹریل انفراسٹکچر کارپوریشن شریمتی روجا اور اعلی عہدیدار شریک تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے انڈسٹریز ( کمپنیوں ) کے قیام کیلئے حکومت کے اختیار کردہ انتہائی شفاف عملی و پالیسیوں سے سرمایہ کاروں و صنعتکاروں کو واقف کروانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بالخصوص بندرگاہیں ( پورٹس ) ایرپوریٹس میٹرو ایل پراکلین الیکٹرک بسیس وغیرہ بی او ٹی ( بلٹ اپریٹ اینڈ ٹرانسفر) پراجکٹس کی اساس پر توجہ دیتے ہوئے سرمایہ کاری کیلئے ترغیب دیں ۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے کہا کہ آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( اے پی ایس آر ٹی سی ) کو حکومت میں ضم کیا ج ارہا ہے اور آر ٹی سی میں الیکٹرک بسوں کو متعارف کیا جارہا ہے ۔ ڈیزل پر عائد ہونے والے بھاری مصارف میں کمی لائی جانی چاہئے ۔

گوتم سوانگ اے پی کے ڈائرکٹر جنرل پولیس مقرر
پولیس اسٹیشن پر جنا سینا پارٹی کے رکن اسمبلی کی جانب سے حملہ مقدمہ درج
حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر گوتم سوانگ جو فی الوقت انچارج ڈی جی پی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ اب مکمل طور پر بحیثیت ریاستی ڈائرکٹر جنرل پولیس مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جاریہ ماہ یکم اگست کو یو پی ایس سی ( یونین پبلک سرویس کمیشن ) کے ایمپینل کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں ریاستی حکومت کو کی گئی سفارش کی بنیاد پر مسٹر گوتم سوانگ کو ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مقرر کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ۔ اسی دوران جنا سینا پارٹی کے رکن اسمبلی منسٹر آر ورا پرساد کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے فرنیچر وغیرہ کو نقصان پہونچانے کے پیش آئے واقعہ پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ( ڈی آئی جی ) ایورو رینج مسٹر اے ایس خان نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور بتایا کہ قانون کے سامنے ہر کوئی برابر ہے اور ہر ایک کیلئے ایک ہی قانون ہوتا ہے ۔ لہذا سرکاری املاک کو نقصان پہونچانے پر کوئی بھی خواہ کسی بھی عہدے یا رتبہ کا حامل کیوں نہ ہو سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔ مسٹر اے ایس خان نے مزید کہا کہ ایک عوامی منتخبہ نمائدہ ہوتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ طور پر پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنا اور شدید نقصان پہونچانے والے رکن اسمبلی جنا سینا پارٹی مسٹر آر ورا پرساد اور ان کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔