آندھراپردیش میں سڑک حادثات ، 7 افر اد ہلاک

   

حیدرآباد۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش میں دو مختلف سڑک حادثات میں سات افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اننت پور ضلع میں اتوار کی صبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔ ایک اور حادثہ میں وجیا نگرم ضلع کے بھوگا پورم منڈل کے موضع پولی پلی کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار کا ٹائر اچانک پھٹ پڑا جس کی وجہ سے کار بے قابو ہو گئی اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر مخالف سمت سے آنے والی لاری کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار چاروں افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ لاری ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت وینکٹ رمنا راؤ 27 سالہ، موڈی جیش 20 سالہ، وڈی منی بالا 24 سالہ اور وڈی ابھینو 27 سالہ کے طور پر کی گئی ہے۔ ش