آندھراپردیش میں سینئر سٹیزن کو آر ٹی سی میں 25 فیصد رعایت

   

حیدرآباد ۔15۔نومبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے آر ٹی سی بسوں میں سینئر سٹیزنس کو ٹکٹ کی شرح میں 25 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں آندھراپردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے احکامات جاری کئے ۔ ایسے سینئر سٹیزن جنہوں نے 60 سال کی تکمیل کرلی ہے ، انہیں آر ٹی سی کی تمام بسوں میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔ ایسے افراد کو ٹکٹ کی خریدی کے وقت بطور ثبوت آدھار کارڈ ، سینئر سٹیزن کارڈ ، پیان کارڈ ، ووٹر شناختی کارلا ، پاسپورٹ یا راشن کارڈ پیش کرنا ہوگا۔ کارپوریشن کے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سینئر سٹیزن کو ٹکٹ میں 25 فیصد رعایت پر عمل کریں۔ 1