آندھراپردیش میں عام مقامات پر تھوکنے پر پابندی

   

Ferty9 Clinic

امراوتی ۔ 12 ؍اپریل (این ایس ایس) حکومت آندھراپردیش‘ عوام کی صحت و حفاظت کے وسیع تر مفاد کے تحت ریاست کے تمام عوامی مقامات پر پان ‘ زردہ اور تمباکو سے تیار اشیاء کھا کر تھوکنے پر فوری اثر کے ساتھ پابندی عائد کر دی ہے ۔ ریاست میں کورونا وائر پھیلنے سے روکنے کوشش کے طور پر یہ قانون وضع کیا گیا ہے ۔ سرکاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر تھوکتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کے خلاف1860 کے سخت ترین ہندوستانی تعزیری دفعات 269, 268 اور 278 کے علاوہ فوجداری ضابطہ کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ کورونا وباء کے خطرات میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر ہندوستانی کونسل برائے طبی تحقیق (آئی ایم آر)نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمباکو کی اشیاء کے استعمال اور یہ اشیاء کھانے کے بعد سڑکوں اور عوامی مقامات پر تھوکنے سے اجتناب کریں ۔