اساتذہ حیرت زدہ ، اے پی پبلک سرویس کمیشن کے نتائج کی اجرائی کے بعد تشویش کی لہر
حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش ریاستی پبلک سرویس کمیشن اساتذہ کی ترقیوں پر منعقدہ محکمہ جاتی ٹسٹس‘‘ ( ڈپارٹمنٹلٹسٹس ) کے نتائج میں عجیب و غریب انکشاف ہوتے ہیں سرکاری ذرائع کے مطابق ڈپارٹمنٹل ٹسٹس میں جملہ 12 ہزار اساتذہ نے شرکت کی لیکن 12 ہزار کے منجملہ صرف 12 اساتذہ ہی ٹسٹس میں کامیابی حاصل کرکے ہر ایک کو حیرت میں ڈال دیا اور اس طرح ہر ایک ہزار اساتذہ میں صرف ایک ٹیچر نے ہی کامیابی حاصل کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق میں ڈپارٹمنٹل ٹسٹس آن لائین ( کمپیوٹر) کے ذریعہ منعقد کئے جاتے تھے لیکن اس مرتبہ منفی نشانات کے طریقہ کار پر عمل آوری کرتے ہوئے ٹسٹس منعقد کئے گئے تھے ۔ لیکن نتائج کی اجرائی کے بعد اساتذہ کی توقعات پر مکمل طور پر پانی پھر گیا ۔ کمیشن کے ذرائع نے بتایا جاتا ہے کہ ریاستی محکمہ تعلیم سے متعلق پبلک سرویس کمیشن نے جاریہ سال 15 جون کو گزیٹیڈ آفیسرس ٹسٹ منعقد کرکے نتائج جاری کئے ۔ اس ٹسٹ میں ریاست بھر سے 12 ہزار ایس جی ٹی ، ایس اے ( اسکول اسسٹنٹ ) ٹیچرس امتحانات میں شرکت کی ۔ لیکن جاری کردہ نتائج کی روشنی میں صرف اور صرف 12 اساتذہ ہی کامیاب قرار دئے گئے ۔ اسی دوران ڈپارٹمنٹل ٹسٹس کو منفی نشانات کے طریقہ سے منعقد کرنے کے سسٹم سے دستبرداری اختیار کرنے منفی نشانات کے سسٹم کو ختم کرنے کا ریاستی سطح پر مختلف ٹیچرس یونینوں نے ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ۔