حیدرآباد۔28 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے وزیر پی نانی نے کہا کہ وہ خود بھی چاہتے ہیں کہ کے سی آر آندھراپردیش میں اپنی پارٹی قائم کریں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران جب کے سی آر کے بیان کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آندھراپردیش کے عوام ٹی آر ایس کے قیام کی خواہش کر رہے ہیں۔ ریاستی وزیر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود بھی چاہتے ہیں کہ آندھراپردیش میں کے سی آر اپنی پارٹی قائم کریں۔ دونوں ریاستیں مل جائیں تو وہ بے فکری سے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سابق میں کئی بار کہا تھا کہ آندھراپردیش اور تلنگانہ کو ایک ہی ریاست کے طور پر برقرار رہنا چاہئے ۔ وزیر نے کہا کہ دونوں ریاستوں کو پھر ایک مرتبہ ملادیا جائے تو یہ عوام کے لئے بھی بہتر رہے گا۔ واضح رہے کہ ٹی آر ایس پلینری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا تھا کہ آندھراپردیش اور مہاراشٹرا کے عوام کی جانب سے ان کی ریاستوں میں ٹی آر ایس کے قیام کی مانگ کی جارہی ہے ۔ اس مسئلہ پر آندھراپردیش کی سیاسی جماعتوں نے متضاد ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ر
