آندھراپردیش میں ڈرونس سے اسپرے ، کورونا سے پاک بنانے کی کوشش

   

وجئے واڑہ ۔ 31مارچ ( سیاست نیوز) وجئے واڑہ میونسپل کارپوریشن آفیسر آندھراپردیش میں ڈرونس کی مدد سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کررہی ہے ۔ سوڈیم ہائپوکلوریٹ کے چھڑکاؤ کیلئے ڈرونس کا استعمال کرتے ہوئے علاقوں کو جراثیم سے پاک رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کورونا وائرس وباء کے پھوٹ پڑنے کے باعث بلدی ٹیم نے صاف صفائی کا موثر انتظام کیا ہے ۔ تمام سڑکوں پر چھڑکاؤ کیا جارہا ہے ، گھروں کے چھتوں پر بھی ڈرونس سے کیمیائی مواد چھڑکا جارہا ہے ۔ بی بی ایم بی کی جانب سے بھی ڈرونس کا استعمال کرتے ہوئے شہر وجئے واڑہ میں پورے علاقہ کو وائرس سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔