محمد شریف الدین اے سی بی وجئے واڑہ نارتھ تعینات ، ڈی جی پی کے احکامات
حیدرآباد ۔17جولائی ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آندھراپردیش مسٹر گوتم سوانگ نے ریاست میں چند ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ مسٹر محمد شریف الدین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چتور مہیلا پولیس اسٹیشن کا تبادلہ کر کے انہیں وجئے واڑہ نارتھ زون اے سی پی مقرر کیا ہے ۔ اسی طرح وجئے واڑہ سی سی ایس ڈی ایس پی مسٹر کے پرکاش راؤ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس درسی مہیلا پولیس اسٹیشن کے اے سی پی شریمتی کے شری لکشمی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تنالی ضلع گنٹور تعینات کیا گیا ۔ ٹریفک IV کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے اے سی پی مسٹر پی ناگاراجا ریڈی کو وجئے واڑہ سنٹرل ، ڈی ایس پی ڈی ٹیسی ( ڈسٹرکٹ ٹریننگ سنٹر ) کرنول مسٹر رمیش ریڈی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی ایس پی اوانی گڈہ تعینات کیا گیا ۔ سی آئی ڈی آفس ڈی ایس پی این ستیہ نندم کو گڈی واڑہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سریکاکلم ڈسٹرکٹ میں ایس سی ایس ٹی سیل ڈی ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مسٹر بی سرینواسلو کا تبادلہ کر کے ’’نزویڈو‘‘ ڈی ایس پی کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ۔ وجئے واڑہ ساؤتھ زون اے سی پی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مسٹر جی وی رمنا مورتی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی ایس پی نندی گاما تعینات کیا گیا ۔ مچھلی پٹنم میں ایس سی ایس ٹی سیل ڈی ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مسٹر وی وجئے واڑہ کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پٹاپرتی ضلع اننت پور کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ۔
