آندھراپردیش میں کنٹراکٹرس کو 400 کروڑ کے بقایہ جات کی ادائیگی

   

حیدرآباد ۔ یکم اکتوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے 2014 سے ترقیاتی کاموں کے بلز کا انتظار کرنے والے کنٹراکٹرس کو راحت دیتے ہوئے 400 کروڑ جاری کئے ہیں۔ 2014-19 کے دوران ترقیاتی کام انجام دینے والے کنٹراکٹرس کو بلز جاری نہیں کئے گئے تھے ۔ 5 کروڑ سے کم کے بلز کو حکومت نے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کنٹراکٹرس بلز کی عدم اجرائی کے نتیجہ میں مالی مشکلات سے دوچار تھے اور چندرا بابو نائیڈو حکومت کے فیصلہ سے راحت ملی ہے۔ آندھراپردیش کے فینانس ڈپارٹمنٹ نے حکومت کی ہدایت پر 400 کروڑ کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے دیگر زیر التواء بلز کی مرحلہ وار اجرائی کا تیقن دیا۔1