آندھراپردیش میں کورونا سے متاثرہ مقامات پر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ آندھراپردیش کے وزیرتعلیم اے سریش نے ان مقامات پر جہاں کورونا کیسیس کی تعداد بڑھ چکی ہے تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ وزیر تعلیم نے کورونا کی دوسری لہر کے بارے میں عوام کو خبردار کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے لئے کورونا ٹسٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔