حیدرآباد: آندھراپردیش حکومت نے کورونا کے مریضوں کے بہتر علاج کے لئے 6 ماہ کے عرصہ تک ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف کے عارضی تقررات کو منظوری دی ہے۔ حکومت نے گزشتہ سال کورونا وباء کے آغاز کے بعد 1170 اسپیشلسٹ ، 1170 جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرس ، 2000 اسٹاف نرسیس ، 306 انستھیسیا ٹیکنیشن اور دیگر عملہ کی کنٹراکٹ بنیادوں پر ایک سالہ مدت کیلئے تقررات کو منظوری دی تھی۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 6 ماہ کی مدت کیلئے عارضی بنیادوں پر تقررات کی اجازت دی ہے۔ کمشنر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر کو اس ضمن میں اقدامات کی ہدایت دی گئی ۔ حکومت نے سی ٹی اور ایچ آر سی ٹی اسکیان کی 3000 روپئے چارجس مقرر کئے ہیں جس کے تحت پی پی ای کٹ ، ماسک اور دیگر سہولتیں دستیاب رہیں گی۔ کوئی بھی ہاسپٹل یا ڈیاگناسٹک سنٹر تین ہزار سے زائد کی رقم وصول نہیں کرے گا۔ مذکورہ احکامات پر فی الفوری عمل آوری کی ہدایت دی گئی ہے۔