حیدرآباد۔ آندھراپردیش میں کورونا کی ٹیکہ اندازی مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ منگل کو چوتھے دن ریاست کے 332 مراکز پر یہ ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔ اس مہم کے حصہ کے طورپر تقریبا 14,606 افراد کو ٹیکے دیئے گئے ۔گذشتہ تین دنوں کے دوران 46,755افراد کو ٹیکے دیئے گئے ۔اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی ٹیکوں کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں اور اس عمل میں تیزی کے لئے وقتا فوقتا ہدایات جاری کر رہے ہیں۔محکمہ صحت و طبابت کے مطابق ضلع اننت پور میں 1276، چتور میں 976،مشرقی گوداوری میں 1923،گنٹور میں 1490،کرشنا میں 473،کرنول میں 860،پرکاشم میں 1017،نیلور میں 1847،سریکاکلم میں 1193،وشاکھاپٹنم میں 1474،وجیانگرم میں 781،مغربی گوداوری میں 459 اور کڑپہ ضلع میں 837افراد کو یہ ٹیکے دیئے گئے ۔دوسری طرف ریاست میں کورونا کے معاملات میں بتدریج کمی ہوتی جارہی ہے ۔