آندھراپردیش میں کورونا کے 13474 نئے کیس، 9 اموات

   

حیدرآباد۔27۔ جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں کورونا کیسس میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13474 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 9 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 41771 کورونا ٹسٹ کئے گئے ۔ 10290 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد بڑھ 109493 ہوچکی ہے۔ سب سے زیادہ کیس 2031 ضلع کڑپہ میں درج کئے گئے ۔ اننت پور 980 ، چتور 328 ، مشرقی گوداوری 1066 ، گنٹور 1342 ، کرشنا 873 ، کرنول 1835 ، نیلور 1007 ، پرکاشم 1259 ، سریکا کلم 259 ، وشاکھاپٹنم 1349 ، وجئے نگرم 469 اور مغربی گوداوری میں 676 کیس منظر عام پر آئے۔ ر