آندھراپردیش میں کورونا کے 60نئے معاملے ، دو کی موت

   

وجے واڑہ، یکم مئی (یو این آئی) آندھراپردیش میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 60نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 1463ہوگئی ہے ۔ آج دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایک ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا کہ ان 60نئے پازیٹیومعاملات میں سے 25کرنول ، 19 گنٹور، کڈپہ اور اننت نگر سے چھ چھ اور وشاکھاپٹنم اور مغربی گوداوری سے دو دو ہیں ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں کرنول اور نیلور میں ایک ایک موت ہوئی۔ اس طرح ریاست میں جملہ اموات کی تعداد 33ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 403کورونا مریضوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ 1027کا ریاست کے مختلف استپالو ں علاج چل رہا ہے ۔ریاست میں 1463متاثرین میں سے سب سے زیادہ 411پازیٹیو معاملے کورنول ضلع کے ہیں۔