طلبہ افواہوں کا شکار نہ رہیں، وزیر تعلیم سریش کی وضاحت
حیدرآباد ۔10۔ جون(سیاست نیوز) آندھراپردیش کے وزیر تعلیم اے سریش نے واضح کردیا کہ ریاست میں ایس ایس سی سی کے امتحانات بہر صورت منعقد ہوں گے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سریش نے کہا کہ آندھراپردیش میں ایس ایس سی امتحانات کو ٹاملناڈو اور تلنگانہ کی طرز پر منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کی منسوخی اور طلبہ کو پروموٹ کرنے سے متعلق اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق ایس ایس سی امتحانات کا 10 جولائی سے آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 11 پرچوں کی جگہ 6 پرچوں کا امتحان لیا جائے گا ۔ طلبہ کو غیر ضروری طور پر الجھن کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے حکومت تمام تر احتیاطی تدابیر کر رہی ہے ۔ طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کے لئے احتیاطی قدم اٹھائے جارہے ہیں۔