حیدرآباد21 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 13212 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 5 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 44516 کورونا ٹسٹ کئے گئے ۔ وشاکھاپٹنم میں 3 اور چتور اور نیلور اضلاع میں ایک ایک موت ہوئی ۔ 2942 افراد صحت یاب ہوئے۔ ایکٹیو کیس جملہ تعداد 64136 ہے۔ وشاکھاپٹنم میں 2244 چتور میں 1585 ، اننت پور 1235 ، سریکاکلم میں 1230 کیس رپورٹ ہوئے ۔ ر