آندھراپردیش میں 2کانوں کے بغیر بچہ کی پیدائش

   

حیدرآباد : 20مارچ (یو این آئی) آندھراپردیش وشاکھاپٹنم میں ایک خاتون نے ایسے بچہ کو جنم دیا جس کے 2کان نہیں ہیں۔وشاکھاپٹنم ونابنگی گاؤں کی ناگامنی نامی خاتون نے اس بچہ کو جنم دیا۔ ناگامنی کو 18 مارچ کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس نے اسی رات بچہ جنم دیا۔ والدین صبح بغیر کانوں کے بچے کو دیکھ کر رو پڑے ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ فی الحال صحت مند ہے ۔ اسے بہتر علاج کیلئے وشاکھاپٹنم کے جی ایچ منتقل کیا گیا۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ شنکر پرساد نے کہا کہ اس طرح کے بچوں کی پیدائش بہت کم ہوتی ہے ۔