آندھراپردیش میں 20 جون تک کرفیو میں توسیع نرمی کے اوقات میں اضافہ،

   

حیدرآباد: آندھراپردیش حکومت نے 20 جون تک کرفیو میں توسیع کردی ہے تاہم 10 جون کے بعد کرفیو میں نرمی کے اوقات میں اضافہ کیا گیا ۔ کورونا پر قابو پانے کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور کیسوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے نرمی میں صبح 6 تا 2 بجے دن توسیع کا فیصلہ کیا گیا ۔ تاہم ان اوقات پر عمل آوری 10 جون سے رہے گی ۔ حکومت نے فیصلہ کیا کہ سرکاری دفاتر صبح 8 تا دوپہر 2 بجے کام کریں گے ۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ چیف منسٹر نے کورونا میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ صحت کی رپورٹ کی بنیاد پر نرمی کے اوقات میں اضافہ کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کورونا پر مکمل قابو پانے کرفیو برقرار رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کا اشارہ دیا کہ کیسیس میں مزید کمی پر نرمی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر نے پولیس اور محکمہ صحت سے کہا کہ لاک ڈاؤن پر موثر عمل کو یقینی بنائیں تاکہ وائرس کو روکا جاسکے ۔ فی الوقت کرفیو میں نرمی صبح 6 تا 12 بجے دن ہے ۔