آندھراپردیش میں 27 اپریل سے ایس ایس سی امتحانات کا آغاز

   

حیدرآباد 18۔ مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں ایس ایس سی امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے ۔ محکمہ تعلیم نے 27 اپریل تا 9 مئی ایس ایس سی امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں شیڈول جاری کردیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات 6 مئی سے منعقد ہوں گے جس کے نتیجہ میں عہدیداروں نے ایس ایس سی کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔ سابق میں جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق 2 مئی سے امتحانات کا آغاز ہونے والا تھا۔ واضح رہے کہ JEE مینس امتحانات کے سبب دونوں تلگو ریاستوں نے ایس ایس سی اور انٹر کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔ ر