آندھراپردیش میں 4348 کورونا کیس، دو اموات

   

حیدرآباد۔13۔ جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں کورونا کیسس کی تعداد 4000 سے تجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4348 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 47884 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ کرشنا اور پرکاشم اضلاع میں کورونا کے سبب دو اموات واقع ہوئی ہیں۔ کورونا سے 261 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ ایکٹیو کیسس کی تعداد 14204 ہے۔ سب سے زیادہ کیسس 932 ضلع چتور میں درج کئے گئے جبکہ 823 کیسس کے ساتھ وشاکھاپٹنم دوسرے نمبر پر ہے۔ اننت پور 230 ، مشرقی گوداوری 247 ، گنٹور 338 ، کڑپہ 174 ، کرشنا 296 ، کرنول 171 ، نیلور 395 ، پرکاشم 107 ، سریکاکلم 259 ، وجئے نگرم 290 اور مغربی گوداوری میں 86 کیسس منظر عام پر آئے۔ ر