گنٹور(آندھراپردیش): ہیڈماسٹر کی جانب سے ۷/ سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے پرخاطی ہیڈ ماسٹر کو پکڑلیا گیا۔ متاثرہ طالبہ کے والدین اور مقامی لوگو ں نے اسکول کے باہر ہیڈ ماسٹر کے خلاف مظاہرہ کیا۔ تھلور سرکل انسپکٹر وجئے کرشنا نے بتایا کہ خاطی ہیڈ ماسٹر کو پولیس حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ شکایت کے مطابق تیسری جماعت کی ۷/ سالہ طالبہ ایک مقامی سرکاری اسکول میں زیر تعلیم ہے۔
اس نے پیٹ میں درد کی شکایت کی جس پر اسے دواخانہ لیجایاگیا۔ جہاں اس کے والدین کو پتہ چلاکہ اس لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کی گئی ہے۔ اس کے بعد پوچھے جانے پرلڑکی نے بتایا کہ ہیڈ ماسٹر نے اس کے ساتھ پچھلے کچھ مہینو ں قبل اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی۔ خاطی ہیڈماسٹر کا نام سباراؤ بتایا گیا۔“ سرکل انسپکٹر نے بتایا کہ یہ بات عام ہوتے ہی متاثرہ لڑکی کے والدین اور مقامی لوگوں نے اسکو ل کے باہر ہیڈماسٹر کے خلاف دھرنا دینے لگے۔
پولیس نے ہیڈماسٹر کو اپنی حراست میں رکھا ہے۔ ہیڈ ماسٹر سباراؤ کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تھلور ڈی ایس پی وائی سرینواس ریڈی اس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔