حیدرآباد 17 اگست (سیاست نیوز) آندھراپردیش پبلک سرویس کمیشن گروپ I امتحانی نتائج جاری کردیئے گئے۔ صدرنشین گوتم سوانگ نے نتائج جاری کرکے بتایا کہ انٹرویو کے بعد منتخب امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ گروپ I کی 111 جائیدادوں کیلئے 259 امیدواروں کا انٹرویو کیلئے انتخاب کیا گیا جن میں سے 39 امیدوار اسپورٹس وٹہ کے تحت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرویوز کا آغاز 2 اگست سے ہوگا۔ جملہ 16 محکمہ جات میں 110 جائیدادوں پر تقررات ہونگے۔ اسپورٹس کوٹہ کے تحت ایک جائیداد پر تقررات کا عنقریب اعلان کیا جائے گا ۔ گروپ I نتائج میں ابتدائی تین رینک لڑکیوں کو ملے ہیں۔ پہلا رینک بھانو شری لکشمی انا پورنا کو حاصل ہوا جبکہ بھومی ریڈی بھوانی کو دوسرا اور کے لکشمی کو تیسرا رینک ملا ۔ چوتھا رینک پراوین کمار ریڈی اور پانچواں رینک بھانو پرکاش ریڈی کو حاصل ہوا ہے۔