آندھراپردیش پر گرین ٹریبونل کا 120 کروڑ کا جرمانہ عائد

   

پولاورم اور دیگر تین پراجکٹس میں ماحولیاتی منظوری کی خلاف ورزی پر کارروائی
حیدرآباد۔3 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) نیشنل گرین ٹریبونل نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے آندھراپردیش حکومت پر 120 کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ پولاورم پراجکٹ کی تعمیر میں ماحولیاتی منظوریوں کی خلاف ورزی کرنے پر یہ بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ نیشنل گرین ٹریبونل نے پولاورم پراجکٹ کے علاوہ دیگر تین آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر ماحولیاتی منظوری کے بغیر انجام دینے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔ ان تمام پراجکٹس کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ٹریبونل نے پروشوتا پٹنم پراجکٹ کے لئے 24.56 کروڑ روپئے ، پٹا سیما پراجکٹ کیلئے 24.90 کروڑ ، چنتلا پوڈی پراجکٹ کیلئے 73.6 کروڑ روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ ٹریبونل نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ اندرون تین ماہ جرمانہ کی رقم ادا کردی جائے ۔ یہ رقم تالابوں کی نگہداشت کیلئے قائم کردہ ادارے کے حوالے کی جائے گی ۔ ٹریبونل نے جرمانہ کی رقم کے استعمال کے سلسلہ میں آندھراپردیش پولیوشن کنٹرول بورڈ اور سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے ارکان پر مشتمل کمیٹی کے قیام کی ہدایت دی ۔ نیشنل گرین ٹریبونل کو آندھراپردیش کی جانب سے ماحولیاتی منظوری کی خلاف ورزی اور اجازت کے بغیر ہی پراجکٹ تعمیر کرنے سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔ سابق رکن اسمبلی وی وسنت کمار نے کمیشن سے رجوع ہوکر پراجکٹس کی تفصیلات داخل کی تھیں۔ ر