نیلور : ایک حاملہ خاتون اس کے مہینہ ختم نہ ہونے کی وجہ سے اس کے مخصوص مقام سے خون بہہ رہا تھا ۔ اسے دواخانہ پہنچانے کیلئے ایک ایمبولنس کو بلایا گیا ۔ راستہ میں ایمبولنس میں پٹرول ختم ہوگیا جس پر ایمبولنس نے متاثرہ خاتون کو سڑک کے کنارہ چھوڑ دیا ۔ اسی دوران ایک آٹوڈرائیور نے انسانیت کی مثال دیتے ہوئے اسے دواخانہ پہنچایا ۔ یہ واقعہ آندھراپردیش ریاست کے نیلور کے ایک گاؤں میں پیش آیا ۔ مذکورہ حاملہ خاتون ہر مہینہ ایک خانگی اسپتال میں اپنا چیک اپ کرواتی ہیں ۔
اس دفعہ اس کی حالت انتہائی نازک ہوگئی ۔ ڈاکٹرس نے خاتون کے رشتہ داروں کو صلاح دی کہ اس کے بہتر علاج کیلئے فوراً نیلور کے سرکاری دواخانہ میں شریک کیا جائے۔خاتون کے رشتہ داروں نے 108ڈائل کر کے ایمبولنس کی خدمات حاصل کیں ۔ راستہ میں ایمبولنس میں پٹرول ختم ہوگیا جس ایمبولنس کے ڈرائیور نے انہیں بیچ سڑک میں ایمبولنس سے اتار دیا اور پٹرول بھروانے کیلئے چلاگیا۔ ایمبولنس آنے میں کافی دیر ہورہی تھی او رخاتون کی طبیعت مزید خراب ہورہی تھی ۔
اور خاتون کے مخصوص مقام بہہ رہا تھا ۔ ا س صورتحال میں ایک آٹو ڈرائیور نے انسانیت دکھاتے ہوئے خاتون کو نیلور سرکاری دواخانہ پہنچایا۔ جس پر رشتہ داروں نے آٹو ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا ۔