انتخابات میں کانگریس کا تنہا مقابلہ ، ڈی سرینواس جنرل سکریٹری اے پی پی سی سی کا بیان
حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کانگریس پارٹی بہت جلد آندھراپردیش کو خصوصی موقف سے متعلق ’’ بھروسہ یاترا ‘‘ منظم کرے گی ۔ ڈرونم راجو سرینواس جنرل سکریٹری کمیٹی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ مجوزہ انتخابات میں کسی پارٹی کے ساتھ انتخابی مفاہمت کے بغیر کانگریس تنہا مقابلہ کرے گی ۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرینواس نے عنقریب ریاستی اسمبلی و لوک سبھا انتخابات کیلئے جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے پیش نظر لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے 10 فروری تک اپنی درخواستیں پیش کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے کانگریس پارٹی کے ساتھ ملکر انتخابات میں حصہ نہ لینے کی وجوہات کا ریاستی عوام کو جواب دینے کا مطالبہ کیا ۔ چندرا بابو کے استعمال کردہ ایک ہی ہتھکنڈے پر مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے نورتن کہاں چلے گئے پتہ ہی نہیں ہے ۔ جنرل سکریٹری کمیٹی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ خفیہ مفاہمت کرکے صرف اور صرف نریندر مودی کے اشاروں پر ہی ناچ رہے ہیں اور آندھراپردیش میں بی جے پی کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران منعقد ہونے والے انتخابات میں اس مرتبہ کانگریس پارٹی زیادہ سے زیادہ نشستوں پر ضرور کامیاب ہوگی ۔