آندھراپردیش کے تروملا میں آپریشن تیندواجاری

   

حیدرآباد 3ستمبر(یواین آئی) حالیہ چنددنوں سے عوام کو پریشان کرنے والے تیندوے کو پکڑنے کیلئے آندھراپردیش کے تروملا میں آپریشن تیندواجاری ہے ۔الی پیری میں اس خطرناک تیندوے کو پکڑنے کیلئے عہدیداروں کی جانب سے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔قبل ازیں اسی علاقہ میں محکمہ جنگلات کے حکام نے دو تیندوے پکڑے تھے ۔ اس طرح اب تک محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے چار تیندوے اس علاقہ میں پکڑے تھے جن کی وجہ سے یہاں آنے والوں کو شدید مشکل صورتحال کا سامنا تھا ۔ عہدیداروں نے ٹریپ کیمرے و پنجرے بھی لگائے ہیں تاکہ ان تیندوں کو پکڑاجاسکے ۔