آندھراپردیش کے سرکاری اسکولوں میں سیاسی اور مذہبی پروگراموں پر پابندی

   

حیدرآباد ۔15۔نومبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے سرکاری اسکولوں کے احاطہ میں سیاسی ، مذہبی پروگراموں ، شادیوں اور دیگر سرگرمیوں پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن وجئے راما راجو نے اس سلسلہ میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس کو احکامات جاری کئے ۔ ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹر اور ڈی ای اوز کو اطلاع دی گئی ہے کہ بعض عہدیدار سرکاری اسکولوں کے احاطہ میں سیاسی اور مذہبی پروگراموں کے علاوہ شادی بیاہ اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت دے رہے ہیں ۔ اسکول کے اوقات سے قبل اور اس کے بعد کے علاوہ تعطیلات میں یہ اجازت دی جارہی ہے ۔ ان حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن نے ہدایت دی ہے کہ اسکول کے احاطہ میں کسی بھی وقت اور دن سیاسی ، مذہبی ، شادی بیاہ اور دیگر سرگرمیوں میں اجازت نہ دی جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ 1