حیدرآباد: حکومت آندھراپردیش نے سکریٹریٹ اور دیگر اہم سرکاری دفاتر میں پانچ دن کے ہفتے میں ایک سال تک توسیع کردی ہے۔ چیف سکریٹری ادتیہ ناتھ داس نے جی او ایم ایس 59 جاری کیا جس کے نتیجہ دارالحکومت امراوتی میں سکریٹریٹ عمارت میں موجود تمام دفاتر ، ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹس ، کارپوریشن اور دیگر سرکاری اداروں میں پانچ دن کا ہفتہ مزید ایک سال تک جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ احکامات کے تحت سرکاری دفاتر میں صبح 10 تا شام 5.30 بجے تک کام ہوگا۔ 27 جون سے آئندہ ایک سال تک ہفتہ میں صرف پانچ دن دفاتر میں کام ہوگا۔