آندھراپردیش کے نندیال میں خوفناک سڑک حادثہ، 3 افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ 18اپریل (یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ خطرناک حادثہ ضلع کے الہ گڈہ کے گُباگُنڈم کے قریب شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار جیپ کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ جیپ سڑک کے کنارے کلورٹ سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں تین افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثہ کی تفصیلات حاصل کیں اور مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے نندیال کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔