آندھراپردیش کے وزیرزراعت نے اقل ترین امدادی قیمت کے مسئلہ پر ٹیلی کانفرنس کی

   

حیدرآباد 6 اپریل ( یو این آئی) آندھرا پردیش کے وزیرزراعت کے کنابابو نے فصلوں کو اقل ترین امدادی قیمت کے مسئلہ پر پیر کو ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔ وزیر نے زراعت اور مارکٹنگ محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ اس مسئلہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کلکٹرس اور مارکٹنگ ڈپارٹمنٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹرس کے ساتھ بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اور کہا کہ دھان کی حکومت منگل سے خریداری کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ہدایت دی ہے کہ ہر فصل کی قیمت میں اضافہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پہلے ہی فصل کی خریداری شروع کردی ہے ۔