آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں کورونا کے دس نئے معاملات

   

حیدرآباد۔2 جنوری (یو این آئی) آندھراپردیش وشاکھاپٹنم میں کورونا کے دس نئے کیسرپورٹ ہوئے ۔ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 38 ہوگئی ۔ان میں 25 اسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں۔ پازیٹیو کیسوں میں اضافہ پر میں تشویش ہے ۔ 24دسمبر کو ایک خاتون کی کورونا سے موت کی اطلاع ہے ۔خاتون کی موت کے بعد رشتہ داروں کا معائنہ کروایاگیا تھا تاہم وہ منفی پائے گئے ۔اس کے بعد ضلع چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔عوام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ احتیاط کریں۔