حیدرآباد : آندھراپردیش کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے رائلسیما لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے خلاف تلنگانہ حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی کہ پراجکٹ کی تعمیر کیلئے ٹنڈرس کے عمل پر روک لگائی جائے۔ آندھراپردیش حکومت نے کرشنا کے فاضل پانی کے حصول کے لئے آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے ٹنڈرس طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کئے جس سے تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ تلنگانہ کا استدلال تھا کہ رنگا ریڈی پالمور پراجکٹ کی تعمیر متاثر ہوسکتی ہے۔ تلنگانہ حکومت نے کرشنا واٹر ٹریبونل سے شکایت کی ہے۔ ٹریبونل کی اجازت کے بغیر آندھراپردیش نیا پراجکٹ تعمیر کر رہا ہے ۔ مرکز نے اپیکس کونسل کا اجلاس طلب کیا تھا لیکن کے سی آر اپنی دیگر مصروفیات کے باعث شریک ہونے سے قاصر رہے جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ آئندہ دو دنوں میں تلنگانہ حکومت کی درخواست پر سماعت اور مباحث کا امکان ہے ۔