آندھراپردیش کے ڈی جی پی اور مشیر حکومت جگن کے اشارہ پر کام کررہے ہیں ، چندرا بابو نائیڈو کا الزام

   


حیدرآباد : صدرتلگودیشم اور اپوزیشن لیڈر این چندرا بابو نائیڈو نے آندھراپردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس گوتم سوانگ پر الزام لگایا کہ وہ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ہدایت اور حکومت کے مشیر ایس رام کرشنا ریڈی کے اشارہ پر کام کررہے ہیں اور قانون کی کوئی پابندی نہیں ہورہی ہے ۔ بابو نائیڈو نے کہا کہ مندروں پر حملوں میں ملوث وائی ایس آر کانگریس کارکنوں کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا گیا اور جو حملوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کررہے ہیں پولیس انہیں پریشان کررہی ہے اوران کے خلاف کیس درج کئے جارہے ہیں جن افراد نے مورتیاں توڑی ہیں ان کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کئے گئے ۔