حیدرآباد ۔ یکم مارچ ( سیاست نیوز) آندھراپریش اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر اتوار کو غیر موسمی بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں رات کے درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہوئی اور شام سے تھنڈی ہواوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ شہر میں گذشتہ تین دن سے رات کے اوقات سرد ہواوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج بعض اضلاع میں بارش کے سبب موسم مزید سرد ہوگیا ۔