آندھرایونیورسٹی انجینئرنگ کالج ہاسٹل کے 96طلبہ کورونا متاثر

   

حیدرآباد :گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران آندھرا یونیورسٹی انجینئرنگ کالج ہاسٹل کے 96 طلبہ کورونا وائرس کے مثبت پائے گئے ہیں ۔آندھرامیڈیکل کالج کے پرنسپل و اسپیشل آفیسر کوویڈ ڈاکٹرپی وی سدھاکر نے بتایا کہ 850 طلبا کے کورونا معائنے کئے گئے ہیں جن میں 96مثبت پائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ 1350طلبہ بشمول 550طالبات اس کیمپس میں مقیم ہیں۔ کالج کے پرنسپل نے کہا کہ اس کیمپس میں طلباء کی جانچ کیلئے ایک طبی کیمپ منعقد کیاگیا اور رومس میں میڈیکل کٹس کے ساتھ ساتھ غذا بھی سپلائی کی گئی۔ضلع کلکٹر وی وجئے چند،ضلع کے محکمہ صحت کے عہدیدار،یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر نے کیمپس کا معائنہ کیا۔