آندھرا اسمبلی کے واقعات پر جگاریڈی کی تنقید

   

حیدرآباد۔ 20 نومبر : کانگریس رکن اسمبلی ٹی جگا ریڈی نے آندھرا پردیش اسمبلی میں جمعہ کو پیش آئے واقعات کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آندھرا پردیش میں قائد اپوزیشن و تلگودیشم صدر این چندرا بابو نائیڈو کی ہتک کی مذمت کرتے ہیں۔ ایسے واقعات کا اعادہ نہیں ہونا چاہئے ۔