آندھرا بینک منیجر پر رشوت کا الزام

   

یلاریڈی۔ یلاریڈی منڈل کے لکشما پور علاقہ میں موجود آندھرا بینک برانچ میں NO-DUE سرٹیفکیٹ کیلئے فی کس 120روپئے وصول کئے جانے کا منیجر پر کھاتہ داروں کا الزام ہے۔ منڈل لنگم پیٹ کے تلامڈگو کو سوسائٹی کھاتہ داروں نے مزید بتایا کہ تلامڈگو زرعی سوسائٹی کے تحت موتیا، کورپل ناگارم، ایلارم، مواضعات ہیں۔ ان علاقوں کے کسنوں کو زرعی قرض اگر لینا ہو تو پانچ بینکوں سے نو ڈیو صداقت نامہ کی ضرورت رہے گی۔ لنگم پیٹ کے تلامڈگو کسانوں کو زرعی قرض لینا ہو تو لنگم پیٹ کے آئی او بی بینک سے تلنگانہ گرامینا بینک کاماریڈی کے بینک آف بروڈدہ اور یلاریڈی منڈل کے لکشما پور آندھرابینک یلاریڈی کے ایس بی آئی بینک سے No- Due صداقت نامہ لینا ہوتا ہے۔ اور کسی بینک میں اس صداقتنامہ کیلئے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی لیکن لکشما پور کے آندھرا بینک برانچ کے منیجر فی کھاتہ دار سے 120 روپئے وصول کررہے ہیں اور اب تک 200 کھاتہ داروں سے 120 روپئے فی کس وصول کرنے کا الزام ہے۔ اب بینکوں میں بھی رشوت کا بازار اگر گرم ہونے لگا تو بیچارے عوام کی معیشت کو جھٹکا لگ سکتا ہے کیونکہ آجکل بینکوں میں عوام کو آئے دن کسی نہ کسی طرح کا کام ضرور ہوتا ہے۔ کھاتہ داروں کو لوٹنا بینکوں میں عام ہوگا تو پھر غریب عوام کی خیر نہیں۔