آندھرا میں این ٹی آر کے نام سے ضلع موسوم

   

فرزند رام کرشنا کا جگن حکومت سے اظہار تشکر
حیدرآباد۔27۔ جنوری (سیاست نیوز) تلگو دیشم بانی اور افسانوی اداکار این ٹی راما راؤ کے نام پر کرشنا ضلع کی تشکیل کا این ٹی آر کے فرزند این رام کرشنا نے خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تلگو تہذیب و تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ ایک عظیم شخصیت کو بہتر انداز میں خراج پیش کیا ۔ تلگو عوام کی عزت نفس کیلئے جدوجہد کرنے والے این ٹی آر کے نام سے ضلع کو موسوم کرنے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہر تلگو شہری کیلئے باعث فخر ہے جس کیلئے وہ جگن حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ اسی دوران تلگو فلموں کے پروڈیوسر وائی وی ایس چودھری نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ این ٹی آر کے نام پر ایک ضلع کو موسوم کیا جائے۔ این ٹی آر نے تلگو عوام کی عزت نفس کیلئے قومی سطح پر جدوجہد کی تھی، لہذا تلنگانہ حکومت کو چاہئے کہ وہ این ٹی راما راؤ کی خدمات کو خراج پیش کرنے کسی ضلع کو ان سے موسوم کریں۔ دوسری طرف این ٹی آر کے ایک اور فرزند فلمسٹار بالا کرشنا نے ہر پارلیمانی حلقہ کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ستیہ سائی ضلع کو ہندوپور ضلع کا درجہ دینے کی مانگ کی ہے۔ ر