حیدرآباد، 22اگست :جنوب ساحلی و شمالی ساحلی آندھراپردیش اور یانم میں آئندہ پانچ دن مختلف مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے ۔موسم سائنس مرکز نے بتایا کہ رائلسیما میں آئندہ 48گھنٹوں میں بوندا بندی ہوسکتی ہے ۔ آئندہ 5 دن شمالی ساحلی آندھرا پردیش و یانم ، جنوب ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں کئی مقامات یا کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔